امریکی عہدہ صدارت کے لئے ری پبلیکن پارٹی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنا باضابطہ امیدوارمنتخب کرلیا ۔
اوہیو کے کلیولینڈ میں جاری ری پبلیکن پارٹی کے قومی کنونشن میں پارٹی نے مسٹر ٹرمپ کو عہدہ صدارت کا امیدوار منتخب کیا۔
امیدواری حاصل
کرنے کے بعد نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ کرنا ، فوج کو مستحکم کرنا اور سرحدی چوکسی بڑھانا، قانون و انتظام کی صورت حال کو بہتر کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوں گی۔